متعلقہ

جمع

وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی اہم ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن...

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

چین میں کورونا… پھرلاک ڈاؤن نافذ

Spread the love

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چین سے ایک تشویشناک خبر آ رہی ہے اور وہ یہ کہ کورونا وائرس کے نئےکیسز سامنے آنے کے بعد چین بھر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چین کے مختلف صوبوں میں 2 نئے اومیکرون

ویرینٹ (BF.7) اور (BA.5.1.7) سامنے آئے ہیں جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہےکہ یہ نسبتاََ زیادہ شدید اور تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے 12 اکتوبر کو گزشتہ روز 1,760 نئے کورونا کیسز سامنے آنے کی اطلاع دی ہے، جوکہ بیجنگ، شنگھائی، شینزین اور ژیان جیسے شہروں میں سامنے آئے ہیں۔ اومیکرون ویرینٹ (BF.7) بیلجیم، جرمنی، فرانس، ڈنمارک اور انگلینڈ میں بھی پھیل رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی اومیکرون ویرینٹ (BF.7) کے خلاف خبردار کیا تھا کہ یہ متوقع طور پر نیا سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا ویرینٹ بن سکتا ہے۔