لاہور ( شوبز نیوز ) پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر جو بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں کے گانے بھی بھارت میں بھی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی معروف، سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے علی ظفر کے گانے پر
بنائی گئی ایک ڈانس ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کے بعد بھارتی خواتین کی جانب سے علی ظفر کے گانوں پر بنائی گئی ڈانس ویڈیو کا سیلاب ہی آ گیا ہے۔علی ظفر کے مشہور گانے ’سجنیا‘ پر بھارتی خواتین خوب ڈانس ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔اِن ویڈیوز کو علی ظفر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ری شیئر کر رہے ہیں۔دوسری جانب علی ظفر کا گانا ’جھوم‘ بھارت میں میوزک ایپ اسپاٹی فائی پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل ہے جبکہ گانا ’سجنیا‘ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔