کراچی ( کامرس نیوز )گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کی صلاحیت
بیش بہا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ ماضی میں کئی وجوہات کے سبب ہم اپنی صلاحیت کا بھرپور فائدہ نہ اٹھا سکے۔کورونا وباء کے دوران کاروباری طبقے میں خوف تھا، ٹرف سکیم سے 435 ارب روپے قرض کی منظوری دی جاچکی ہے۔