متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

پریش راول نے بنگلہ دیشی اور روہنگیا مسلمانوں کیخلاف اتنا زہر اگلا کہ معافی مانگنے کی نوبت آ گئی

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) بھارتی سیاستدان و اداکار پریش راول نے بنگلادیشی اور روہنگیا کے لوگوں سے متعلق ایسا کیا کہہ دیا کہ انہیں معافی مانگنا پڑ گئی .آئیے آپ کو بتاتے ہیں خود بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں حکمران جماعت بی جے پی کی انتخابی مہم کے

دوران پریش راول نے کہا تھا کہ یہاں کے لوگ مہنگائی برداشت کرلیں گے لیکن اپنے پڑوس میں بنگالیوں اور روہنگیا کے لوگوں کو نہیں۔ گیس سلینڈرز مہنگے ہیں لیکن ان کی قیمت کم ہوگی اور لوگوں کو نوکریاں بھی ملیں گی۔لیکن کیا ہوگا اگر روہنگیا مہاجرین اور بنگلادیشی دہلی کی طرح آپ کے آس پاس رہنا شروع کردیں؟، آپ گیس سلینڈرز کا کیا کریں گے، بنگالیوں کے لیے مچھلی پکائیں گے؟پریش راول کے ان زہر بھرے جملوں کوکئی لوگوں نے بنگالیوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر قرار دیا تھا۔بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق پریش راول کے اس بیان کے بعد ان کے خلاف بہت سخت ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔