متعلقہ

جمع

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں ہتھیار پھینک دئیے، پرویز الہٰی محفوظ ،عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جائیگی

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) اہم خبر سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ( ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا

ہنگامی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے گورنر پنجاب کی طرف سے ابھی سمری نہیں بھجوائی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک بھی نہیں پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا، سینئر رہنما، وزیراعظم کےمعاونین خصوصی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔” جنگ ” کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔اجلاس میں رانا ثناء اللّٰہ، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکت کی۔