کراچی ( وی او پی نیوز ) کس قدر قابل افسوس امر ہے کہ ہمارے ملک میں مچھر وبال جان بن چکے ہیں. کبھی ملیریا تو کبھی ڈینگی کی صورت میں یہ مچھر غریب عوام کے قاتل بنے ہوئے ہیں . صرف صوبہ سندھ کو لے لیجیے سندھ میں رواں سال ڈینگی سے 62 ہلاکتوں کے بعد 3 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمۂ صحت کے مطابق سندھ میں ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا ہے، جاں بحق شخص حیدر آباد کا رہائشی تھا۔ ترجمان محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 40 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ حیدرآباد میں 14، کراچی میں 24، دادو اور میرپور خاص میں 1،1 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے رواں سال سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 873 ہو گئی ہے۔