اسلام آباد ( وی او پی نیوز )وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں خط کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے، خط پر اسمبلی کا اِن کیمرا اجلاس بھی ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملنے والے خط کے مندرجات کابینہ کے سامنے رکھے
گئے۔ استعفے کا سوال پیدا نہیں ہوتا، عمران خان آخری بال تک لڑیں گے، آج شام وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے۔کابینہ نے وزیراعظم اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ممکن ہے اِن کیمرہ اسمبلی میں وزیراعظم یا شاہ محمود قریشی خطاب کریں۔یہ ڈان لیکس اور میموگیٹ والی اپوزیشن ہے، آخری دن اسمبلی میں شاہ محمود یا عمران خان خطاب کریں گے۔