اسلام آباد ( وی او پی نیوز )وزیرِ اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کابینہ کے ارکان کو دکھا دیا. وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا
جس کے دوران وزیرِ اعظم نے کابینہ ارکان کو یہ خط دکھایا۔ وزیرِ اعظم نے کابینہ ارکان کو بریفنگ دی جس کے دوران دھمکی آمیز یہ خط ملنے سے متعلق ارکان کو آگاہ کیا۔” جنگ نیوز ” کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے کابینہ ارکان سے کہا کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہو گا، میں نے تمام مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ میری حکومت کو گرانے کے لیے بھاری رقم بھی دی گئی۔ اس خط کے حوالے سے سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔