لاہور ( شاہ جی سے ) ہفتے کے روز تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد سے پی ڈی ایم سیاسی بے چینی کا شکار ہے . اجلاس پہ اجلاس ، پریس کانفرنس پہ پریس کانفرنس اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے . تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس
میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے . تازہ ترین فیصلے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی تحریک عدم اعتماد نہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ(ن)”بیک فٹ ” پہ یا” انتظار کرو ” کی پالیسی ….پرویز الہٰی کیخلاف ابھی تحریکِ عدم اعتماد پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .وزیرِ اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔اجلاس میں سعد رفیق، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ شریک تھے۔”جنگ ” کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک، پرویز الہٰی کو بطور وزیرِ اعلیٰ رکھنے کے حق میں نہیں ہیں وزیرِ اعظم نے مشاورت کے بعد ہدایت دی تو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک اعتماد پیش ہو گی۔اس سے قبل وزیرِ اعظم سے مشیر سیاحت و کھیل عون چوہدری نے ملاقات کی تھی۔ عون چوہدری نے وزیرِ اعظم کو جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔