نیو یارک ( نیٹ نیوز ) امریکی تھنک ٹینک ’کاؤنٹر ایکسٹریم ازم پروجیکٹ (سی ای پی) کی جانب سے طالبان حکومت کی طرف سے داعش جنگجوؤں کو افغانستان کے پاسپورٹ دیے جانے کے شبہ کا اظہار کیا جا رہا ہے.کاؤنٹر ٹیررازم ماہرین کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجو اپنی شناخت تبدیل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا سراغ لگانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔امریکی تھنک ٹینک کے مطابق
ان کے افسران کو رپورٹس موصول ہو رہی ہیں کہ طالبان دہشتگردوں کو پاسپورٹ جاری کر رہے ہیں۔اس طرح افغانستان سے نکلنے والے دیگر غیر ملکی دہشتگردوں کی شناخت مشکل ہوگی کیونکہ وہ افغانی پاسپورٹ پر سفر کر رہے ہوں گے۔”جنگ ” کے مطابق یاد رہے کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ڈیبوراہ لیونز نے خبردار کیا تھا کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد داعش افغانستان میں تیزی سے زور پکڑ رہی ہے۔