متعلقہ

جمع

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

کلاس میں پروفیسر نے طالبعلم سے “شادی” کرلی

ندیا ( مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی بنگال کے ایک کالج...

جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہو گئی

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ایک طرف ملکی سیاسی صورتحال میں ہنگامہ خیزی ہے تو دوسری جانب تشویشناک صورتحال یہ ہے کہ ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہےجس کے باعث ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 110 سے زائد دواؤں کی

قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے۔وفاقی وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں اینستھیزیا ، کینسر، نفسیاتی امراض، اعضا کی پیوند کاری اور دیگر بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو خد شہ ہے کہ فارما کمپنیاں یہ ادویات بنانا اور باہر سے منگوانا بند کر دیں گے۔”جنگ ” کے مطابق ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں 400 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں موصول ہوئی تھی، تاہم انہوں نے 110 دس جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی سفارش کی ہے۔واضح رہے کہ ڈریپ نے جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی ہے۔