متعلقہ

جمع

بھارت کے اڈانی گروپ کو 100 ارب ڈالر کا نقصان

Spread the love

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز  کھو بیٹھے ہیں اور اب اڈانی گروپ نے اڑھائی ارب ڈالر کے شیئرز کی فروخت روک دی  ہے جس سے  مجموعی طور پر گروپ کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔۔فوربز

کی فہرست کے مطابق گوتم اڈانی گزشتہ ہفتے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے، اب وہ 16ویں نمبر پر آچکے ہیں۔گوتم اڈانی نے شارٹ سیلر ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد حصص کی فروخت روک دی تھی۔بھارت کے مرکزی بینک نے مقامی بینکوں سے اڈانی گروپ آف کمپنیز کے ساتھ ان کے لین دین کی تفصیلات طلب کی ہیں۔خیال رہے کہ ہنڈن برگ کی گزشتہ ہفتے کی ایک رپورٹ میں اڈانی گروپ پر آف شور ٹیکس ہیونز کے غلط استعمال اور اسٹاک میں ہیرا پھیری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اس رپورٹ میں اڈانی گروپ کی 7 کمپنیوں کے قرض اور ویلیوایشن پر بھی خدشات ظاہر کیے گئے تھے ۔