متعلقہ

جمع

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

Spread the love

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بہادرآباد میں پارٹی اجلاس کے بعد رہنماؤں کے درمیان اختلافات سامنے آئے، جس کے بعد ایم پی اے اعجاز الحق اور رہنما ذاکر کے ساتھ دوسرے گروپ کے کارکنوں نے ہاتھا پائی کی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ منگلا شرما اور سبین غوری کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی۔

دوسری جانب بہادرآباد کے قریب مشتعل کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے الزام لگایا کہ دوسرے گروپ کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے ان کا ایک کارکن زخمی ہوا، جبکہ پتھراؤ میں بھی متعدد کارکن زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پارٹی دفتر میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی اور وہاں نصب ڈی وی آر بھی ساتھ لے جائی گئی۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے بعد یہ معاملہ اب مزید اسی انداز میں چلنا ممکن نہیں۔