Thursday, September 12, 2024
Homeتازہ ترینفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، بجلی 2 روپے 32 پیسے سستی

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، بجلی 2 روپے 32 پیسے سستی

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) اسے اونٹ میں منہ میں زیرہ کہیں یا کچھ اور ۔۔۔۔بہر حال مہنگائی کی دلدل میں پھنسے دھنسے عوام کو شاید کچھ ریلیف مل سکے ۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے

32 پیسے سستی کردی ہے۔ نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ ریگولیٹر کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) نے 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔نیپرا کے مطابق دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ریلیف کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا۔فیول ایڈجسٹمنٹ ریلیف کا اطلاق لائف لائن اور 300 یونٹس تک گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔فیول ایڈجسٹمنٹ ریلیف زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔اسی طرح اس ریلیف کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments