متعلقہ

جمع

دو نمبر لوگ، ایک نمبر عہدے پر براجمان رہے، خواجہ آصف کا ایک اور “دبنگ” بیان

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری سیاسی زندگی کا المیہ یہ ہے کہ بڑے بڑے دو نمبر لوگ، ایک نمبر عہدے پر براجمان رہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آج سنا ہے کہ عمران خان آخر کار عدالت میں پہنچ گیا ہے، وہیل چیئر، سیکیورٹی اور ساری ڈرامہ بازی ہو رہی ہے۔ جیل بھرو تحریک بھی اور درخواست ضمانت بھی،

یہاں ایوان میں بیٹھی پارٹیوں نے جیلیں کاٹی ہوئی ہیں، قربانیاں دی ہیں، مشورہ دوں گا آپ بدھ تک انتظار کریں، دیکھیں کیا ہوتا ہے؟وزیر دفاع نے کہا کہ صدر مملکت پی ٹی آئی کے ورکر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، انہیں اپنے عہدے کا پاس نہیں۔ آئین میں تمام عہدیداروں کی ذمہ داریاں واضح ہیں، صدر آئین سے تجاوز کرکے الیکشن کی تاریخ دے رہے ہیں، صدر مملکت آئین کی پاسداری کریں، آج آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ صدر علوی کی اتنی اوقات ہی نہیں کہ الیکشن کی تاریخ دیں۔ آئین نے صدر کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا اختیار نہیں دیا ہے۔