اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے ہیں اور دوسری اچھی خبر یہ ہے کہ چین نے پاکستان کا سیف ڈپازٹ قرض رول اوور کرتے ہوئے 2 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹس کی واپسی ایک سال کے لیے موخر کردی ہے۔ اسی ماہ چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر بھی آنا
ہیں۔”جنگ ” کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی فنانسنگ کی امید ہے۔آئی ایم ایف سے معاہدے کےلیے ایکسٹرنل فنانسنگ کی تصدیق ضروری ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرِمبادلہ ذخائر 17 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 29 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بڑھے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27.96 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.59 ارب ڈالر رہے، ملکی زرِ مبادلہ ذخائر 17 مارچ تک 10.13 ارب ڈالر رہے۔