متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

زائد آمدن ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) پاکستان کی عدالت عظمیٰ  نے زائد آمدن ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنیچ نے زائد آمدن پر سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ زائد آمدن ٹیکس دہندگان 14 روز

میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سپر ٹیکس جمع کرائیں۔دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں نیا سیکشن ڈال کر زیادہ آمدنی والوں پر سپر ٹیکس نافذ کیا۔انہوں نے کہا کہ 15 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والوں پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا۔چیف جسٹس نے اس پر کہا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان سے اعتماد اور پیار کا رشتہ بڑھائے، ادارہ اپنے ٹیکس کا دائرہ بڑھائے گا تو بات بنے گی۔ ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کا اعتماد جیتنا ہوگا۔