اسلام آباد ( کامرس نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ایف بی آر نے مالی سال 24-2023 کا ٹیکس ہدف
حاصل کرنے کےلیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا عمل کل (3 جولائی) سے شروع ہوگا۔ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کےلیے رواں مالی سال دوران ٹیکس ہدف 9600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔