اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) بڑی خبر آ گئی ۔ خبر یہ ہے کہ آئندہ سال حج پاکستانی کرنسی میں نہیں ڈالر میں ہو گا ۔یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سال 2024 میں حج کیلئے 1
لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حجاج کا کوٹا لایا ہوں، آئندہ سال حج ڈالر میں ہوگا پاکستانی رقم میں نہیں ہوگا۔ مجھے رائل حج کی پیشکش تھی مگر میں نے عام آدمی کی طرح حج کرنے کو ترجیح دی، میں بھی ان تمام مسائل سے گزرا ہوں جس سے عام حاجی گزرتا ہے۔کسی کو مفت حج نہیں کرنے دیا اور نہ ہی کسی کو مفت حج کرنے دوں گا۔1 لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، بطور وزیر اپنے حج کے اخراجات جمع کروائے، باقی پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ہی رہا اور حج ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال 30 لاکھ حجاج کرام سعودی عرب آئے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا حج تھا۔ تمام مسائل سعودی وزیر کو بتائے جس پر انہوں نے انکوائری کر کے آئندہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔