خبردار ۔۔۔نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر اب مقدمات درج ہونگے

Spread the love

کراچی ( وی او پی نیوز ) خبردار۔۔۔۔ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر مقدمات درج کیے جائیں۔کچرا کنڈیوں یا سنسان مقامات سے نوزائیدہ

بچوں کی لاشیں ملتی ہیں، رفاہی اداروں کے تحت نوزائیدہ بچوں کی لاشیں سپرد خاک کردی جاتی ہیں۔غلام نبی میمن نے کہا کہ رفاہی اداروں کو پابند کریں کہ نوزائیدہ بچے کی لاش ملنے پر پولیس کو بتائیں، نوزائیدہ بچے کی لاش اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ متعلقہ اسپتال میں موجود (میڈیکو لیگل آفیسر) ایم ایل او نوزائیدہ بچے کی لاش کا معائنہ کرے، جبکہ نوزائیدہ بچے کی لاش کی تدفین کے وقت بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: