spot_img

ذات صلة

جمع

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کتنی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز ہیں؟ تفصیل جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے حوالے سے انتہائی اہم انکشاف ہوا ہے ۔ ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تعداد جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نور الامین مینگل نے کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں 600 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی

تبدیلی کے اجلاس میں چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نور الامین مینگل نے غیر قانونی سوسائٹیز کے بارے میں بڑا انکشاف کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ جڑواں شہروں (اسلام آباد اور راولپنڈی) میں 600 سے زائد غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں۔ اسلام آباد میں 150، راولپنڈی میں 318 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں جبکہ فتح جنگ میں 100 کے لگ بھگ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں۔” جنگ ” کے مطابق چیئرپرسن کمیٹی نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے غیرقانونی سوسائٹیز کے خلاف کیا کر رہا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے غیرقانونی سوسائٹیز کی فہرست جاری کرے اور اشتہار کے ذریعے عوام کو غیر قانونی سوسائٹیز کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔ممبران کمیٹی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کی وجہ سے ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔انوائرمنٹل پروٹکشن ایجنسی (اے پی اے) پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فرزانہ الطاف نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ماحولیاتی رپورٹ طلب کرلی ہیں۔ ایک ہفتے میں ماحولیات پر پورا نہ اترنے والی لیگل سوسائٹیز کی این او سی منسوخ کردی جائے گی۔

spot_imgspot_img