اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی قرض کے ساتھ مزید شرائط کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے ایک اور منی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ” اے آر وائی نیوز ” کے مطابق تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف
نے قرض منظوری کیساتھ ہی دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کے سامنے مزید شرائط رکھ دیں ہیں۔ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے سے ٹیکس کی بہتر وصولی کاپلان مانگ لیا ہے، پراپرٹی سیکٹر ،زرعی شعبے میں ہم آہنگی کے ذریعے محصولات بڑھانے کی صلاحیت ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کر کے محصولات میں اضافہ کیا جائے، ایف بی آر کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا تو منی بجٹ آ سکتا ہے۔ پراپرٹی سیکٹر اورزرعی شعبےپر ٹیکس عائد کرنے کا اختیار نئی حکومت کو ہو گا جبکہ پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبےپر ٹیکس عائد کر کے بجٹ بڑھایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پراپرٹی سیکٹر ،زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے عالمی بینک کی تجاویز لی جائیں گی جبکہ زرعی آمدن پرٹیکس کی بہتری کیلئے صوبوں کو متحرک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔