لاہور ( وی او پی نیوز ) سبق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی 16ماہ کی حکومت سے متعلق اہم اعتراف کر لیا ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں اپنی جماعت مسلم لیگ کے رہنما رانا مشہود سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 16 ماہ تاریخ کا مشکل ترین دور تھا، اللّٰہ
تعالیٰ کے فضل اور کرم سے پاکستان کی معاشی خود انحصاری کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کوترقی اور معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار فرمائے۔شہباز شریف نے رانا مشہود سے گفتگو میں پارٹی کے تنظیمی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس موقع پر لیگی رہنما نے سابق وزیراعظم کو 16ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ سمیت اندرونی اور خارجی بحرانوں سے نکالنے پر مبارک باد دی۔