متعلقہ

جمع

ہزاروں اساتذہ کیخلاف ڈنڈا تیار

بہار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست بہار میں...

مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (ایس ایم ایس) جمعیت علمائے اسلام (ف)...

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کردی

 کراچی ( ایس ایم ایس ) سٹیٹ بینک نے...

سب عہد کریں کہ دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،آئی ایس پی آر

Spread the love

راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) پاکستان کی مسلح افواج نے76ویں جشن آزادی پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ افواج پاکستان اور عوام میں دراڑیں ڈالنے کی دشمن قوتوں کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی

ان گنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، دھرتی کے ہزاروں بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آج کا دن اپنے بزرگوں اور قائد کے آزاد و خودمختار ملک کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کی عکاسی کرتا ہے، سب عہد کریں کہ قومی اتحاد کو برقرار رکھ کر دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ  مسلح افواج عوام کی حمایت سے وطن عزیز کی سالمیت اور امن کا دفاع کرتی رہیں گی، مسلح افواج پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق قوم کی خدمت جاری رکھیں گی۔