متعلقہ

جمع

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کر لی

لاہور ( ایس ایم ایس ) بیدیاں روڈ پر...

الیکشن 90 دن میں نہیں ہو سکتے

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن کمیشن نے 4 ماہ کا وقت مختص کردیا۔”جنگ ” کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل

مردم شماری کی حتمی اشاعت کردی گئی ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہے۔شیڈول کے مطابق چاروں صوبوں کی حلقہ بندی کمیٹیاں21 اگست تک قائم کر دی جائیں گی، حلقہ بندیوں سے متعلق انتظامی امور31 اگست تک مکمل کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 ستمبر سے7 ستمبر تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کا حلقہ بندیوں کا کوٹہ مختص کیا جائے گا،  8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک حلقہ بندیاں کی جائیں گی، 10 اکتوبر سے 8 نومبر  تک حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز دی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن 10 نومبر سے9 دسمبر تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر فیصلے کرے گا، الیکشن کمیشن 14 دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔