متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

مودی کی جماعت دوبارہ اقتدار میں آئی تو جمہوری نظام لپیٹ دے گی، محبوبہ مفتی بول پڑیں

Spread the love

سرینگر ( نیٹ نیوز ) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو میں  کہا کہ مودی کی جماعت دوبارہ اقتدار میں آئی تو جمہوری نظام لپیٹ دے گی۔ بی جے پی اقتدار میں واپس آکر جموں و کشمیر اور بھارت میں انتخابی نظام ختم کر دے گی۔ بی جے پی نے سپریم کورٹ میں

دعویٰ کیا کہ کشمیر میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہے۔ انتخابات کے انعقاد پر بی جے پی کہہ رہی ہے کہ کشمیر میں سیکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے تمام تجربات ناکام ہوچکے ہیں۔ بی جے پی آئین پر یقین نہیں رکھتی اور جمہوری نظام کو ہی ختم کرنا چاہتی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی جمہوری نظام کے خاتمے کا آغاز جموں و کشمیر سے کرے گی۔