متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

نواز، شہباز اور زرداری کو سیاست سے ریٹائر کر دینا چاہیے، اعجازالحق

Spread the love

 اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نےموجودہ سیاسی صورتحال میں نیا مطالبہ کر کے دلچسپ بحث چھیٹ دی ہے ۔ اعجاز الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ  نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو سیاست سے ریٹائر کردینا چاہیے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

اعجازالحق نے کہا کہ وہ یہ بات نواز شریف کی ہیلتھ رپورٹ دیکھ کر شہباز شریف کی گفتگو سن کر اور زرداری کی آنیاں جانیاں دیکھ کر کر رہے ہیں۔آپریشن فورتھ ٹائم پرائم منسٹر نظر آ رہا ہے، انتظامیہ کو احکامات دیے جا رہے ہیں کہ فلاں پارٹی کو سپورٹ کرو۔ اگر عوامی امنگوں کے مطابق الیکشن نہ ہوئے تو معاشی صورتحال وہاں چلی جائے گی جہاں سے نکلنا بڑا مشکل ہے۔