نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے امریکی اخبار نے اہم انکشاف کر دیا ۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے دورے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
کے لیے امریکی وزیرخارجہ کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔”جنگ ” کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گھنٹوں انتظار کے بعد بھی انٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد سے ملاقات نہیں ہوئی اور محمد بن سلمان نے دوسرے روز کی صبح انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔امریکی اخبار کے مطابق انٹونی بلنکن کو ہفتے کی شام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملنا تھا، لیکن ملاقات کے لیے انٹونی بلنکن کو کئی گھنٹے انتظار کرایا گیا۔کئی گھنٹے انتظار کے بعد بھی انٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد سے ہفتے کو ملاقات نہ ہوسکی۔جس کے بعد سعودی ولی عہد نے دوسرے دن صبح میں انٹونی بلنکن سے ملاقات کی اور اسرائیل فلسطین صورتحال پر سخت پیغام دیتے ہوئے غزہ میں فوجی آپریشن روکنے اور غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ختم کروانے پر زور دیا۔