واشنگٹن ڈی سی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں اہم انکشاف کیا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس وصولی کی بہتری سے ٹیکسوں کا حصہ ایک فیصد بڑھ سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے
درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ٹیکس وصولی متاثر ہوئی ہے۔ ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد سے معیشت میں ٹیکس کا حصہ 2 فیصد بڑھ سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ11 کروڑ 40 لاکھ افراد برسر روزگار ہيں اور 80 لاکھ افراد انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایف بی آر کا ٹیکسز کے لیے نظام تاحال پیچیدگیوں کا شکار ہے۔