متعلقہ

جمع

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں روشن ،اب کتنا انتظار باقی ہے؟ مبصرین نے بتا دیا

Spread the love

نئی دلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ کپ کے اختتامی لمحات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں تو کئی ٹیموں کے سیمی فائنل میں جانے کی صورتحال واضح ہونے لگی ہےنیوزی لینڈ  کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ ہی پاکستان کے سیمی فائنل کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں۔پاکستان کو اپنا آخری میچ لازمی جیتنا ہے لیکن اس سے پہلے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ ہے۔ مبصرین کے مطابق 9 نومبر کو سری لنکا جیتے یا پھر بارش کے باعث میچ ختم ہوجائے اور دونوں

ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ بھی مل جائے تب بھی پاکستان کو فائدہ ہوگا۔اس کے بعد پاکستان 11 نومبر کو آخری میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرادیا تو پھر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ مخصوص رن ریٹ بھی حاصل کرنا ہوگا جس کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی جیت کے مارجن سے طے ہوگا۔بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہيں جبکہ  پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے، چھٹے نمبر پر موجود افغانستان بھی اب تک سیمی فائنل کی ریس میں شامل ہے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کو شروع ہوئے ایک ماہ گزر گیا تاہم اب بھی مزید 5 دن بعد پتا چلے گا پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی یا نہیں۔لیکن پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کی صورتحال ورلڈ کپ شروع ہونے کے 36 دن بعد واضح ہو گی جب پاکستان ٹیم 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلے گی۔پاکستان ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے 8 میچز کھیل لیے ہیں جس میں سے 4 جیتے اور 4 ہارے ہیں۔