لاہور ( وی او پی نیوز ) صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں نے چند دنوں کی کمی کے بعد دوبارہ اڑان بھرنا شروع کر دی جس کے بعد مارکیٹ میں لوہا مہنگا ہو گیا ہے۔حماد پونا والا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں بھی 50 ڈالرز فی ٹن
اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈالر کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی منڈی میں لوہے کی قیمتوں میں اضافے سے لوکل مارکیٹوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ لوکل مارکیٹوں میں لوہے کی قیمتوں میں 1 ہفتے میں تقریباً 30 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو چکا ہے۔
Like this:
Like Loading...