بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کے فیصلے ملک کے عوام کو کرنے دیے جائیں اور وہ جانتے ہیں پاکستان کے عوام جب فیصلہ لے لیتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں نہیں روک سکتی۔ہمیں بتایا جارہا ہے کہ جو پہلے تین بار وزیرِ اعظم بنا وہ چوتھی بار وزیرِ اعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے اور ایک دوسرے شخص کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے جس نے وزیرِ اعظم ہوتے ہوئے لاپتہ افراد کے ایشو کو کمزور کیا۔ ہم نے پاکستان کے عوام پر بھروسہ کیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ آپ ہمیں سنیں گے، ہم اقتدار میں آ کر نئی تاریخ رقم کریں گے، ہمیں روایتی سوچ، پرانی سیاست اور حکمرانی کی سوچ کو چھوڑنا پڑے گا، ہمیں اپنے عوام کے مفاد کے لیے سوچنا ہو گا۔