متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

آصف زرداری نے نئے وزیر اعظم کے حوالے سے اہم سیاسی پیشگوئی کر دی

Spread the love

کوئٹہ ( وی او پی نیوز )سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان کے دارالخلافہ  کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر جلسے سے خطاب میں ملک کے نئے وزیر اعظم کے حوالے سے اہم سیاسی پیشگوئی کر دی ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول پاکستان کے کم عمر ترین

وزیرِ اعظم بنیں گے، ہمیں بلاول کو سپورٹ کرنا ہے، ان کی تربیت کرنی ہے، بلاول پاکستان کے کم عمر ترین وزیرِ اعظم بنیں گے۔ آج لوگ بلاول کو ان کی اپنی وجہ سے جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کا جذبہ دیکھ کر شعر یاد آ رہا ہے زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو۔ بلوچستان کے دل پر زخم لگا ہوا ہے، ہم نے اپنے دور میں اس پر کچھ مرہم رکھا تھا، بلوچستان میں موجود ہر چیز کسی اور کی نہیں آپ کی ہے۔ چاہے وہ گیس ہو یا پیٹرول یا کچھ اور سب بلوچستان کے عوام کا ہے۔