لاہور ( سپورٹس نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی صحت اور باؤلنگ کے حوالے سےاچھی خبر آ گئی ۔ صحتیابی کے بعد نسیم شاہ نے بولنگ شروع کر دی ہے ۔ ” جیو نیوز ” کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے جزوی بولنگ کا آغاز کردیا ہے ۔نسیم شاہ نے
آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیبلیٹیشن کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا ہے، کرکٹر کا ری ہیب ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیوتھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فی الوقت نسیم شاہ ہلکی جم ایکسر سائز اور جزوی بولنگ کر رہے ہیں،کل سے بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی بولر نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد برطانیہ میں ان کی سرجری کی گئی، سرجری کے بعد نسیم بحالی اور تربیت کے لیے دو ماہ تک برطانیہ میں ہی رہے تھے۔