متعلقہ

جمع

بلاول نے بلوچستان میں جلسےسے خطاب میں ” اسلام آباد ” کو “پیغام” دیدیا

Spread the love

ڈیرہ مراد جمالی ( وی او پی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےڈیرہ مراد جمالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایک شخص کو چوتھی بار پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان میں کھڑے ہو کر اسلام آباد کو پیغام دینا چاہتا ہوں، اب بھی کوشش کی جارہی ہے کہ اس شخص کو پاکستان پر چوتھی بار مسلط کیا جائے۔ پاکستان کے عوام اس شخص کو اپنا نمائندہ نہیں مانتے، اب آپ لوگ اس شخص کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی کوشش کر رہے ہو، پاکستان اور بلوچستان کے عوام غیرت مند لوگ ہیں، جب اس شخص کو مسلط کیا گیا تھا اس نے بلوچستان کے حق پر ڈاکا ڈالا۔ 8 فروری کو اپنا حق چھینیں گے اور عوامی حکومت بنائیں گے، پاکستانی عوام کسی کے غلام نہیں، یہ شخص 3 مرتبہ ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں سے عوام خوش نہیں، خارجہ سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، پاکستان میں معاشی بحران کے ساتھ دہشت گرد بھی سر اٹھا رہے ہیں۔ عوام مجھے وزیرِ اعظم بنائیں 10 نکات پر عمل کر کے بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کروں گا۔ پیپلز پارٹی گھبرانے والی نہیں، ہم میدان میں کھڑے ہیں، ہم نے ضمنی انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہم عام انتخابات میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لاہور سے بھی انتخاب لڑ رہا ہوں، میں تو ان کو گھر میں گھس کر ماروں گا، کارکن میرے 10 نکات عوام تک پہنچائیں۔ 8 فروری کے انتخابات میں بلا نہیں ہوگا اب تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا، شیر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیر چلے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جن لوگوں نے نواز شریف کو تین مرتبہ وزیراعظم بنوایا وہ ان ہی سے لڑ پڑا، نواز شریف امیر المومنین بننا چاہتے تھے، پیپلز پارٹی دہشت گردوں کے نشانے پر تھی اور نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دلائی گئی۔ اگر نواز شریف کو چوتھی مرتبہ لایا گیا تو وہ وہی کام کریں گے جھگڑا کریں گے اور کہیں گے مجھے کیوں نکالا۔ بھارت کے ساتھ دہشت گردی اور کشمیر کا مسئلہ ہے، اگر نیت صاف ہو تو ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو بھارت سے بات کروں گا کہ دہشت گردی اور کشمیر کا مسئلہ حل کریں۔ ہم نے اس جماعت کو 18 مہینے موقع دیا کہ ملکی خزانہ سنبھالے اور مہنگائی کا مقابلہ کریں، یہ جو 18 مہینے ن لیگ کا وزیرِ خزانہ رہا کیا آپ اس سے مطمئن ہیں؟ ن لیگ حکومت میں آتی ہے تو غریب عوام تکلیف میں آجاتے ہیں، میرے پاس عوامی معاشی معاہدہ ہے۔ بے نطیر انکم سپورٹ پروگرام میں نہ صرف اضافہ کروں گا بلکہ بلا سود قرضہ بھی دوں گا، ہم کسان کارڈ کے ذریعے زرعی انقلاب لے کر آئیں گے۔