اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے ۔ وفاقی دارالحکومت سے ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام
پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹر ہفتے اور اتوار کھلے رہیں گے۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اقدام کا مقصد عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے مزید کہا کہ 2 سے 31 مارچ تک ہفتے اور اتوار کو کاؤنٹر کھلے رہیں گے۔ عوام پاسپورٹ کےلیے چھٹی کے روز بھی 9 سے 1 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔