لاہور ( وی او پی نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جعلی الیکشن کے نتیجے میں جو عمارت تعمیر کی گئی ہے وہ چند ماہ بعد گر جائے گی۔سراج الحق کا کہنا تھا
کہ جعلی حکومت کی عمارت کا ملبہ اٹھانے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔الیکشن میں کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مصنوعی مسکراہٹ ہے۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جیبوں میں امریکا و یورپ کے ویزے ہیں۔