اسلام آباد ( وی او پی نیوز )قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی طلب کرلیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی آج دن 2 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی آفس میں جمع ہوں گے۔ نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر کو ہو گا۔واضح رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ
عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفیٰ ہوگئے۔دوسری جانب عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ روانگی سے پہلے انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات کی۔