متعلقہ

جمع

کیا خیبرپختونخوا میں کوئی ڈرون حملہ ہوا؟بیرسٹر سیف نے بتا دیا

Spread the love

پشاور ( وی او پی نیوز ) کیا خیبرپختونخوا میں کوئی ڈرون حملہ ہوا؟ بیرسٹر سیف کا وضاحتی بیان آ گیا۔تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف

نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی گھر میں کچھ بارودی مواد تھا جہاں دھماکا ہوا، یہ بارودی مواد تھا اس کا تعلق ڈرون حملے سے نہیں ہے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا جلد بجٹ پیش کرنے جا رہا ہے، صوبے کا بجٹ عوامی توقعات کے مطابق ہو گا۔ ہم تصادم نہیں بلکہ اپنے حق کی بات کر رہے ہیں، خیبر پختون خوا میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ ہمارا وفاق سے بجلی سے متعلق مطالبہ ہے کہ وہ اسے پورا کرے۔