تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی صدر کی وفات پر یوم سوگ منایا جا رہا ہے اور قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اسرائیل کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، روس، چین، آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک کی جانب سے ایرانی حکام سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ؔجیو نیوز ” کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران میں ابراہیم رئیسی کو پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہم ملوث نہیں ہیں۔
