متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

سندھ حکومت میں اختلافات کی خبروں پر ناصر شاہ بول پڑے

Spread the love

کراچی ( وی او پی نیوز )سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ ہی وزیراعلیٰ رہیں گے،سندھ حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ہے،  سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کے باعث پیپلز پارٹی نے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے. جن کو کچھ نہیں ملا وہ اختلافات کی

فائل فوٹو

باتیں کر رہے ہیں۔ وزارتوں کو فیصلہ قیادت کرتی ہے۔ قیادت نے نئے لوگوں کو موقع دیا ہے، دیگر لوگوں کو بھی موقع ملے گا۔ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے جاں بحق ہونے پر سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ غمزدہ ہیں۔حالیہ لوڈ شیڈنگ پر بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شدید گرمی ہے لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر اویس لغاری سے اس مسئلے پر بات کی ہے۔