انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی چینی ایکسپورٹ کی اجازت کو سندھ کابینہ نے بھی مشروط اجازت دی ہے، سندھ ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر کے خاتمے کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ انڈس ہائی وے پر دو پل بنانے کی اجازت کابینہ نے دی ہے، دو اعشاریہ تین ارب روپے دو پلوں کی تعمیر پر لاگت آئیگی، معیاری تعلیم کے لیے سکھر آئی بی اے کا کیمپس ضلع گھوٹکی میں بنایا جائے گا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم و معدنیات سردار شاہ نے کہا کہ سندھ میں کوئی بھی ترقی لوگوں کی منشاء کے بغیر نہیں ہوسکتی۔ نگراں وزیر معدنیات بڑے بڑے دعوے کرتے رہے، ہم نے ننگر پارکر سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا ہے، کارونجھر ہماری تاریخ و تہذیب کا ستون ہے، کارونجھر سے کئی مذاہب کی تاریخ منسلک ہے۔