“جنگ ” کے مطابق شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ صبر کرو پی پی کی حکومت ہوگی۔ کراچی کو ماضی میں کیا ملا سب کے سامنے ہے، کراچی میں مسائل اور چیلنجز موجود ہیں مگر کام ہو رہا ہے۔ بسوں کا جال کراچی میں بچھائیں گے، کراچی کی جو بھی خدمت ہے وہ صرف پی پی نے ہی کی ہے، میئر کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ کراچی کی اصل خدمت کر رہے ہیں۔