لاہور (نیوز ڈیسک )لاہورمیں معصوم بچوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مختلف شہروں میں اغواء ہونیوالے

5بچوں کو بازیاب کروا کر 2 ملزمان دھرلیے ۔بازیاب ہونیوالے کمسن بچوں میں محمد فہد، ذوہیب، عبد الوحید، امتیاز اورعبد الوہاب شامل ہیں۔ پولیس نے بچوں کو بازیاب کروا کرملزم عمررضوان اورمحمد نوید کو گرفتارکر لیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود کے مطابق ملزمان بچوں کو ورغلاء پھسلا کرلے جاتے اوربدفعلی کا نشانہ بناتے تھے۔ مغوی بچوں کے ورثاء نے لاہورسمیت مختلف شہروں میں اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔