کراچی ( وی او پی نیوز ) عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام بجلی کے بلوں سے پریشان، کہیں تو اوور بلنگ ہو رہی ہے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اوور بلنگ کہیں تو ہورہی ہے، بجلی بلوں سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، بارہ بارہ گھنٹے بجلی نہیں لیکن بل زیادہ بھیجے جارہے ہیں۔ اوور بلنگ کو روکا جائے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کی جائے، دیہی علاقوں میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ ہے لیکن بجلی کے بلز کم نہیں ہو رہے ہیں۔ ہمیں پاکستان میں حکمرانی کا نظام بدلنا ہے، بجلی کے محکمے عوام کی خدمت کے لیے نہیں، حکومت کے لیے چلتے ہیں، ریلوے صارف کے فائدے کے لیے نہیں چل رہی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو لوگوں کی بہتری کے لیے ایکشن لینے چاہئیں، پاکستان میں سوچ عوامی خدمت کے لیے بدلنے کی ضرورت ہے، حکومت 24 فیصد ٹیکس فوری ہٹا دے۔ یہ 50 ارب کا خرچ نہیں ہے، اسے پی ایس ڈی پی سے کم کردیں، گرڈ پر چل رہے ان کے ایندھن پر ٹیکس ختم کریں، کل کے الیکٹرک کے دفتر پر علامتی دھرنا دیں گے، اوور بلننگ کا نیپرا نوٹس لے۔ بجلی کا بل پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، جولائی سے ستمبر تک گھریلو صارف پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس ہٹادیں، گھریلو صارف کا بل 24 فیصد کم ہوجائے گا، حکومت اپنے اخراجات کم کرے تاکہ ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔