کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر توانائی سیدناصرحسین شاہ نے سولر پینلز کی فراہمی سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی ۔
file photo
انہوں نے کہا ہے کہ رواں ماہ اگست میں ہی سولر پینل کی فراہمی شروع کردی جائے گی‘ جلد ہر ایک ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں سولر پینل کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیاجائےگا۔یہ بات انہوں نے مفت سولر فراہمی منصوبہ سے متعلق اجلاس سے خطاب میں کہی‘اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر پینل کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔