اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) بیساکھی میلے کیلئے بھارت سے واہگہ کے راستے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان کی جانب سے 2200 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں، بیساکھی میلہ 12 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔سکھ یاتریوں کا گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان اور
متروکہ وقف املاک بورڈ نے استقبال کیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، یاتریوں نے پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔سکھ یاتریوں کو 3 اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچایا جائے گا، وہ ننکانہ صاحب، پنجہ صاحب، کرتارپور سمیت مختلف مذہبی مقامات پر بھی جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بیساکھی تہوار پر پاکستان آئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ تہوار کٹائی کے موسم کے آغاز سے کہیں زیادہ کی علامت ہے، یہ امید، تجدید اور ترقی کی علامت ہے،بہار کا یہ تہوار منانے والے تمام لوگوں کو مبارک ہو۔