اسلام آباد ( وی او پی نیوز )تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے ملک بھر میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم
شماری ہو۔ مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازع بنانے کے مشن پر ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا۔
تحریک انصاف نےالیکشن کمیشن کے ملک بھر میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے،نئ حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئ مردم شماری ہو،مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے کے مشن پر ہے— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2022