بھٹو کی سوچ گھر بدل چکی اب عمران خان اس سوچ کے جانشین ہیں‌: شان شاہد

Spread the love

لاہور ( شوبز نیوز ) پاکستانی فلم سٹار شان شاہد نے ٹوئٹر پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جانشینوں پر تنقید کی ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’بھٹو ایک سوچ اور ایک نظریے کا نام تھا، بھٹو کے جانشین وہ کاغذ کو جوڑنے کی کوشش میں ہیں جو بھٹو نے عالمی طاقتوں کے سامنے پھاڑ دیا تھا۔اب بھٹو کی وہ

سوچ گھر بدل چکی ہے اور عمران خان اس سوچ کا جانشین ہے‘۔واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات اس وقت سے ہی عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کررہی ہیں، جب اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: