لاہور ( نیوز رپورٹ )چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے مکّہ میں دُعا مانگی گئی ہے۔معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان اور عمران خان کی حمایتی وینا ملک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جوکہ مکّہ میں لی گئی۔تصویر میں ایک خاتون کے ہاتھ میں ایک پرچی ہے جس پر
عمران خان کا نام اور اُن کے لیے دُعا لکھی ہوئی ہے۔دُعا میں لکھا گیا کہ اللّہ تعالیٰ! عمران خان اور پاکستان کی حفاظت کرے، اور بہت جلد عمران خان کو طاقت کے ساتھ واپس بھیجے۔وینا ملک نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پنجابی زبان میں لکھا کہ عمران خان تینوں رب دیاں رکھاں۔اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تصویر اُن کی ہے یا کسی اور خاتون کی ہے۔
عمران خان تینوں رب دیاں رکھاں ♥️ pic.twitter.com/uRsiM99m0n— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) April 14, 2022